15 فروری، 2017، 12:06 PM

امریکی ماہرین نفسیات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قراردیدیا

امریکی ماہرین نفسیات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قراردیدیا

امریکہ کے 35 ماہرینِ نفسیات اورمعالجین نےایک مشترکہ خط نیویارک ٹائمز میں شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے 35 ماہرینِ نفسیات اورمعالجین نےایک مشترکہ خط  نیویارک ٹائمز میں شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل ہیں۔ یہ خط 9 فروری کے روز اسی اخبار میں سیاسی تجزیہ نگارچارلس ایم بلو کے ایک کالم کی تائید میں لکھا گیا ہے جس میں چارلس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر نہیں بلکہ فاتح بننا چاہتے ہیں۔ 13 فروری کو شائع شدہ اس خط میں 35 امریکی نفسیاتی ماہرین اورمعالجین نے یہی خیالات آگے بڑھاتے ہوئے مشترکہ مؤقف پیش کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ اورطرزِ عمل، دونوں سے ثابت کررہے ہیں کہ وہ دوسروں کےلیے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے اور ان میں اختلافِ رائے برداشت کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں۔ علاوہ ازیں وہ اپنے مخالفین کا منہ بند کرنے اورانہیں کچلنے کےلیے کسی بھی حد تک جانے پر آمادہ رہتے ہیں جو نفسیاتی طور پر بیمار ہونے کی علامات میں شامل ہیں۔ اس خط میں امریکی نفسیاتی ماہرین نے امریکن سائیکیٹرک ایسوسی ایشن کے 1973 میں منظورکردہ رضاکارانہ ’گولڈواٹررول‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس اصول کی وجہ سے امریکی نفسیاتی معالجین کی سب سے بڑی انجمن نے مشہور شخصیات کی دماغی حالت کے بارے میں خاموش رہنے کی پالیسی پر عمل جاری رکھا ہوا ہے لیکن اس نازک وقت پر کچھ نہ کہنا امریکہ کےلیے بدترین نقصان کی وجہ بن سکتا ہے۔ خط کے مطابق ٹرمپ دماغی مریض ہونے کے لحاظ سے صدارتی کے عہدے کے لئے نااہل ہیں۔

News ID 1870468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha